حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سعودی اخبار’الشرق الاوسط‘ میں مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی مد ظلہ کا اہانت آمیز کارٹون شائع کئے جانے پر والقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ مبارکپور نے اخبار کی اس گستاخی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی نے پھر اسلام دشمنی کا ثبوت فراہم کردیا۔
بیانیہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
آج امت مسلمہ جس حساس دور سے گزر رہی ہے، اس میں ہر بابصیرت شخص اپنے تئیں ایک دوسرے کو جوڑنے کی ہر ممکنہ کوشش کر رہا ہے۔
اہل تشیع کے بزرگ علما نے ہر موڑ پر اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ اب چاہے فلسطین کا مسئلہ ہو یا یمن کے مظلوم عوام کا۔ ہمارے نزدیک اہل سنت کے مقدسات کی توہین ناقابل برداشت عمل ہے۔ اتحاد ہمارا شیوہ رہا ہے لیکن جناب شیخ کو کون سمجھائے کہ اللہ نے اسلام دشمن عناصر کے اشاروں پر چلنے سے منع کیا ہے۔
لندن سے شائع ہونے والے سعودی اخبار 'الشرق الأوسط' نے مذہب حقہ کے مرجع عالیقدر سید علی سیستانی حفظہ اللہ کے ایک توہین آمیز کارٹون کے ذریعہ پورے عالم انسانیت کو دلی ٹھیس پہونچائی ہے۔
یوں تو خادم حرمین (پڑھیے خائن حرمین) نے ہمیشہ سے صرف اپنے حرم کی حفاظت کی ہے۔ آقا کا اشارہ ملتے ہی آواز حق بلند کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیتے ہیں۔ وہاں تو اب محبان اہل بیت علیہم السلام کا قتل عام ہوتا جارہا ہے۔ اسی لیے اللہ نے بارہا فرمایا ہے کہ قرآن کو سمجھ کے پڑھو لیکن خواہشات کے تابع کب الہی فرمان کا اتباع کرتے ہیں۔
ہم ایسے ہر عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں جس سے ہمارے شیرازہ اتحاد پر فرق آتا ہے اور اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ قابل اصلاح کو راہ راست پر لگا دے ورنہ انھیں انھی کی حالت پر چھوڑدے۔
والقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ مبارکپور، اعظمگڑھ،یوپی، انڈیا